حویلی فارورڈ کہوٹہ میں خسرے کی بیماری کیخلاف مہم 8 تا 20 دسمبر جاری رہیگی ا‘ ڈاکٹر عبدالعزیز

جمعہ 5 دسمبر 2014 20:25

حویلی فارورڈ کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) 2020ء تک خسرے کی بیماری کو ختم کرنے کیلئے قومی مہم کے دوران خسرے سے بچاؤ کی قومی مہم ضلع فارورڈ کہوٹہ میں 8 دسمبر سے 20 دسمبر تک تک جاری رہے گی۔ اس دوران 51534 بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ اس مہم کے دوران 51 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جن میں محکمہ صحت کے تقریباً 270 ملازمین شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالعزیز ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ حویلی فارورڈ کہوٹہ نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

راجہ محمد ارشاد خان ڈپٹی کمشنر حویلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں ان کی شرح اموات میں کمی کیلئے ضروری ہے کہ انہیں بروقت متعدی امراض سے بچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ ایف ڈبلیو او‘ یونیسیف اور محکمہ صحت عامہ نے بچوں کیلئے خسرے سے بچاؤ کی مہم کا پروگرام دے کر احسن اقدام اٹھایا ہے۔ اس سے قبل مہمان خصوصی نے ایک بچے کو خسرے کا ٹیکہ لگاکر مہم کا افتتاح کیا۔۔