صوبائی حکومت عوام کو صحت تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، بلوچستان کو صحت مند توانا اور خوشحال دیکھنے کی خواہش مند ہیں، ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کو شعور بنا ئیں، اپنے فرض کی ادائیگی میں غفلت و لاپرائی نہ کریں ،ڈویژنل ہسپتال سبی میں ڈاکٹرز کی کمی کودور کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رابط کیا جائے گا ،

رکن صوبائی اسمبلی و نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق کی گفتگو

جمعہ 5 دسمبر 2014 21:40

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) رکن صوبائی اسمبلی و نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری ڈاکٹر شمع اسحاق نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو صحت تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے بلوچستان کو صحت مند توانا اور خوشحال دیکھنے کی خواہش مند ہیں ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کو شعور بنا ئیں اپنے فرض کی ادائیگی میں غفلت و لاپرائی نہ کریں ڈویژنل ہسپتال سبی میں ڈاکٹرز کی کمی کودور کرنے کیلئے محکمہ صحت سے رابط کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول ہسپتال سبی کے اچانک دورے کے موقع پر ڈاکٹرز عملے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی نے ہسپتال کو درپیش مسائل ڈاکٹرز کی قلت کے بارے میں تفصیلی آگہی فراہم کی رکن صوبائی اسمبلی نے جنرل او پی ڈی خواتین میل بچوں کو واڈرمیڈیس اسٹور ایکسرے روم لیبارٹری اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیاں جہان پر ای این ٹی اسپیشلسٹ سرجن ڈاکٹر حاجی فیض بلوچ ، ڈاکٹر محمد علی بلوچ،ڈاکٹر واجہ علی محمد بلوچ ، لیڈی ڈاکٹر عشرت زاہد و دیگر ڈاکٹرز نے انہیں شعبوں اور مریضوں کو درپیش مسائل مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا میڈیکل اسٹور میں فارماسٹ محمد رشید قادری شبیر احمدنے بھی ہسپتال میں موجودادویات کے حوالے سے بتایا رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے سول ہسپتال سبی میں ڈاکٹر ز پیر امیڈیکل اسٹاف و دیگر عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہ کر محکمہ صحت کے ملازمین کے مسائل کا حل کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں ڈاکٹر ز کی کمی کے بارے مین صوبائی وزیر صحت و محکمہ صحت دے رابط کیا جائے گا اور کوشش سے جلد ہی اس مسئلہ کو حل کرکے عوام کو درپش مسائل کو خاتمہ کریں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات سرگرم ہے بے روزگاری کے خاتمے صحت تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی خوشحالی اور عوام کا معیار زندگی کا بلند کرنے کیلئے تمام وسائل کا استعمال کررہی ہے ہم دعوے اعلانات نہیں کرتے بلکہ عملی اقدامات سے عوامی مسائل کا خاتمہ کرتے ہیں ۔