گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف ،

شوگر ملوں کے مالکان گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر ادائیگی کرنے کے پابند ہیں، کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا،حکومت ہر قیمت پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی

جمعہ 5 دسمبر 2014 22:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ گنے کے ریٹ میں کسی صورت کمی نہیں آنے دی جائے گی-کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ شوگر ملوں کے مالکان گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر ادائیگی کرنے کے پابند ہیں اور حکومت ہر قیمت پر اپنی ذمہ داری نبھائے گی-

متعلقہ عنوان :