انتظامات مکمل،پنجاب بھر میں انسدادپولیو کی سہ روزہ مہم پرسوں سے شروع کی جائے گی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 15:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پنجاب بھر میں انسدادپولیو کی آئندہ سہ روزہ مہم پرسوں اتوار سے شروع کی جائے گی ،فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں یونین کونسلز کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔ مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، سہ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

06 دسمبر 2014ء کو مقامی انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع فیصل آبادکے 12لاکھ 95ہزار161بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا گیا کہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ضلع کی 289یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 2843ٹیمیں سرگرم عمل رہیں گی جن میں 2314ٹیمیں گھر گھر جا کر اور370ٹیمیں مختلف مقامات پر متعین ہو کر جبکہ 159ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کوپولیو قطرے پلائیں گی اور468ایریا انچارجز بھی اس مہم میں خدمات انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :