ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:13

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ڈی سی او قصورعدنان ارشد اولکھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں گزشتہ روز بچوں کو قطرے پلا کر تین روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شکور ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شفیق احمد رانا ، انچارج پولیو مہم ڈاکٹر محمد خالد ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر محمد آصف ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان صادق ، اے ایم ایس ڈاکٹر رانا پرویز ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ نرسنگ مسرت مجید ، صحافیوں اور محکمہ ہیلتھ کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او قصورعدنان ارشد اولکھ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم8دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جو 10دسمبر 2014تک جاری رہے گی اور اس مہم کے دوران تحصیل قصور میں 2لاکھ 2ہزار 178، تحصیل کوٹ رادھا کشن میں 59ہزار 901، تحصیل چونیاں میں 1لاکھ 34ہزار 752اور تحصیل پتوکی میں 1لاکھ 45ہزار905اور مجموعی طور پر ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 5لاکھ 42ہزار 736بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے113یونین کونسلوں میں 1036موبائل ٹیمیں ‘122فیکسڈ ‘45ٹرانزٹ اور کل 1203پولیو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :