ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں سب سے زیا دہ تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انسانی جسم کی نشو ونما میں بہترین کردار ادا کرتاہے،صحت مند جسم سے ہی صحت مند دماغ بن سکتاہے، جدید دور ترقی یافتہ دورہے

چیف آرگنائز انجمن تاجران آزاد کشمیر اور صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:19

میرپور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) چیف آرگنائز انجمن تاجران آزاد کشمیر اور صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں سب سے زیا دہ تعلیم پر توجہ دینی ہوگی، تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل انسانی جسم کی نشو ونما میں بہترین کردار ادا کرتاہے،صحت مند جسم سے ہی صحت مند دماغ بن سکتاہے، جدید دور ترقی یافتہ دورہے۔

وہ ہفتہ کو مسٹ یونیورسٹی میں پہلے آل آزادکشمیر مسٹ فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔۔ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ پرویز عابد،سردار منیب،سردار جمیل،سردار اظہر،سردار جبار خان،ملک اکبر،سردارمعین،سردار احسن شفیق،ڈاکٹرطاہر سلیم،ثاقب شہزاد،سردار عبدالمجید،کاشف جمیل کے علاوہ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے چوہدری محمد نعیم اور ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل انجمن تاجران تنویر احمد غازی، شیخ حمیدالحق اور دیگر رہنماوں کا استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری محمد نعیم کے علاوہ تنویر احمد غازی۔ڈائریکٹر سپورٹس پرویز عابد ،سردار جمیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کا فروغ انتہائی احسن اقدام ہے حکومت نوجوان نسل کو جدید سہولیات فراہم کرئے۔کھیل کے میدان آباد کرئے تاکہ نوجوان نسل کو آگئے بڑھنے کا موقع مل سکے۔آزادکشمیر کے اندر ٹائلینٹ کی کمی نہیں اگر ہم نوجوان نسل پر پور ی توجہ دیں تو یہ نوجوان ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

ڈائریکٹر سپورٹس مسٹ پرویز عابد نے چوہدری محمد نعیم سمیت دیگر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مسٹ یونیورسٹی میں پہلے والی بال ٹورنامنٹ میں پور ے آزادکشمیر سے والی بال کی ٹیمیں حصہ لے رہیں ہیں ۔نوجوانوں کے اندر قابلیت کی کمی نہیں ۔صرف حکومتی توجہ کی ضرورت ہے ۔حکومت نوجوان نسل کو کھیلوں میں سہولیات دے تاکہ نوجوان کھیل کے اندر دلچسپی لیں چوہدری محمد نعیم نے مزید کہاکہ نوجوانوں سے میرا تعاون جاری رہے گا ۔چوہدری محمد نعیم نے ٹورنامنٹ کی افتتاح کیا اور تما م کھلاڑیوں سے فردا فردا ملاقات بھی کی۔

متعلقہ عنوان :