ملک بھر کے گنے کے کاشتکار اپنے اپنے حلقے کے اسمبلی ممبران کے گھروں اور ڈیروں پر جاکر احتجاج کریں ا،وفاقی و صوبائی حکومتوں کو شوگر ملوں کے مظالم روکنے کیلیے دباؤ ڈالیں، سندھ کے بعد اب پنجاب میں گنے کی قیمت کم کرانے کیلئے شوگر ملوں اور حکمرانوں نے گٹھ جوڑ کر لیا،حکمران ہوش کے ناخن لیں اورکسانوں پر ظلم کرکے اپنے اقتدار کی موت کے پروانے پر دستخط نہ کریں

کسان بورڈ کے مرکزی صدرصادق خاں خاکوانی کالودھراں اور مظفر گڑھ میں گنا کانفرنسوں سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 16:27

لودھراں/مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) کسان بورڈ کے مرکزی صدر صادق خاں خاکوانی نے شوگر ملوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک کو منظم کرنے کیلیے ملک گیر ہنگامی دورے کے دوسرے مرحلے میں لودھراں اور مظفر گڑھ میں گنے کے کاشتکاروں کے اجتماعات سے خطاب کیا۔صادق خاکوانی نے کہاکہ پاکستان میں شوگر ملوں کی زیادتیاں عروج پر ہیں ، حکومت کی اعلان کردہ قیمت 180روپے فی من قیمت کو کم کرکے 155روپے مقرر کرکے حکومت سندھ نے کسانوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے اور اب حکومت پنجاب اور شوگر مل مالکان بھی ایک سازش کر کے گنے کی قیمت کم کرنے کیلیے پر تول رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت اپنے ہی اعلان کردہ بیان سے مکر گئی ہے اور کروڑوں گنے کے کاشتکاروں کو بھیڑیا نما شوگر ملوں کے سامنے چیر پھاڑ کیلیے پھینک دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک بھر کے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے کے اسمبلی ممبران کے گھروں اور ڈیروں پر جا کر سراپا احتجاج بن جائیں اور ان پر زور دیں کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو کسانوں پر ظلم کرنے سے روکیں ۔انہوں نے کاشتکاروں سے اپیل کی کہ وہ گنے کی چھلائی بند کر دیں ،شوگر ملوں کا گھیراؤ کریں ۔

متعلقہ عنوان :