Live Updates

عمران خان نوجوان طبقے کو سازش کے ذریعے فحاشی و عریانی کی طرف دھکیل رہے ہیں، نوجوان طبقہ گانے بجانے کے بجائے سروں پر کفن باندھ کر ملک و قوم کے دشمنوں کا پیچھا کر کے ان کے عزائم ناکام بنائے، خطے میں امن ناگزیر سے بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے،

عوامی نیشنل پارٹی مردان کے صدر حمایت اللہ مایارکا تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 19:05

تخت بھائی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے صدر حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوان طبقے کو ایک سازش کے ذریعے فحاشی و عریانی کی طرف دھکیل رہے ہیں، نوجوان طبقہ گانے بجانے کے بجائے سروں پر کفن باندھ کر ملک و قوم کے دشمنوں کا پیچھا کر کے ان کے عزائم ناکام بنائے، خطے میں امن ناگزیر سے بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

وہ تاریخی گاؤں ٹکر کے حجرہ خدائی خدمت گار دلبر خان ٹکر مرحوم میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے دفتر کا افتتاح کیا۔ تقریب سابق صدر اور قومی اسمبلی کے امیدوار فاروق خان، لعل شرف ایڈووکیٹ، ایوب ٹکر، حاجی حلیم خان، حاجی بہادر خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان پختون قوم سے کئے گئے وعدوں کو نبھانے میں مکمل ناکام ہو کر منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔

صوبے میں امن کی خراب صورتحال کی وجہ سے کارخانہ وار، سرمایہ دار اور دیگر کاروبار طبقہ نقل مکانی پر مجبور ہو کر بیرون ملک سر مایہ منتقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باشعور اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھنگڑے میں ڈال کر باغی بنانے پر تلے ہوئے ہیں لیکن پختون قوم اب جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 دسمبر کو مردان جلسہ ماضی کے ریکارڈ جلسوں کو مات دے گا۔ جس میں اے این پی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :