پولیو مہم ،ضلعی انتظامیہ نے پشاورمیں موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائدکردی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ نے پولیو مہم کے دوران پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیرالاسلام نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، نوٹیفیکیشن کے مطابق آج بروز اتوار ہونیوالے پولیو قطرے پلانے کے مہم کے دوران پشاور میں موٹر سائیکل چلانے پر دفعہ 144 کے تحت پابند ہوگی ، خلاف ورزی کرنے پر پولیس کو سیکشن 188 کے تحت کاروائی کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :