پولیو کے مزید چھ کیسز سامنے آگئے ،مجموعی تعداد 276 ہوگئی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 20:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) ملک میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا رو بروز پولیو کیسز سامنے آنے لگے ، ہفتہ کو مزید 6پولیو کیسز سامنے آئے ہیں ، رواں سال ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 276 ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق خیبر ایجنسی کی 11ماہ کی بچی وزیرستان کے ایک سال کے ، بنوں کی 17ماہ کی بچی ، جمرود کی اور نوشہرہ سے دو بچوں ، چمن کی اٹھارہ ماہ کی بچی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے رواں سال ملک بھرمیں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 276 تک پہنچ گئی ہے

متعلقہ عنوان :