”خادم پنجاب ان ایکشن“،

کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنا نہ خریدنے والی شوگرملوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم ، شوگرملوں کوہر صورت پنجاب کے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری مقررکردہ نرخوں پریقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ پنجاب کی کمشنرز اورڈی سی اوز کو سخت ہدایات جاری، مقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے ،شہبازشریف

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:06

”خادم پنجاب ان ایکشن“،

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے ڈویژنل کمشنرز اوراضلاع کے ڈی سی اوز کوسخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوگرملوں کوہر صورت پنجاب کے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری مقررکردہ نرخوں پریقینی بنائی جائے اورشوگر ملوں کی جانب سے کاشتکاروں سے گنے کی خریداری کاسلسلہ کسی قیمت پربندنہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنے کی خریداری نہ کرنے والی شوگرملوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مقررکردہ نرخوں پرکاشتکاروں سے گنا نہ خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اورمقررکردہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے اورمیں کسی بھی صورت خلاف ورزی برداشت نہیں کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔گنے کی مقرر کردہ نرخوں میں کسی صورت کمی نہیںآ نے دی جائے گی اوراس ضمن میں حکومت ہر اقدام اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس ضمن میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کمشنرز اور ڈی سی اوز کو مزید ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں سے مقرر کردہ نرخوں پر گنے کی خریداری کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :