گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ قیمت 180روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی،شوگر ملز انتظامیہ کا اعلان

ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:29

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء)ضلع میں شوگر ملز انتظامیہ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ قیمت 180روپے فی من کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے یہ اعلان ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران کیا جس میں کاشتکاروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

شوگر ملز کے نمائندوں نے کاشتکاروں کو مقررہ قیمتوں کی ادائیگی کی رضامندی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قواعد وضوابط کی پابندی کریں گے اورحکومتی پالیسی پر عملدرآمد کویقینی بنائیں گے۔

ڈی سی اونورالامین مینگل نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور ان کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ مقررہ قیمت کی ادائیگی سے متعلق شکایات کوبرداشت نہیں کریں گے اورخلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شوگرملز انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔