سکھر ، قومی شاہراہ پر ٹرالر اور ماتمی جلوس میں جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کے درمیان ،ٹکر‘13بچوں ‘پانچ خواتین سمیت 22 افراد زخمی ،سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ ، زخمیوں کو طبی امداد فراہم
پولیس نے ٹرالر اور سوزکی کو تحویل میں لیکر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
ہفتہ 6 دسمبر 2014 21:59
سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) سکھر میں قومی شاہراہ پر ٹرالر اور ماتمی جلوس میں جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کے درمیان ٹکر‘13بچوں ‘پانچ خواتین سمیت 22 افراد زخمی ،زخمی ہونے والے افراد سنگرار سے کنب ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ، تمام افراد کو تعلق سید برادری سے ہے ، سول اسپتال میں ایمرجنسی نفاذ ، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ، پولیس نے ٹرالر اور سوزکی کو تحویل میں لیکر ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سکھر میں قومی شاہراہ کجھور منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرالرنے سنگرار سے کنب جاگیر کے مقام پر ماتمی جلوس میں شرکت کیلئے جانے والے زائرین سے بھری سوزوکی کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سوزوکی الٹ گئی سوزکی میں سوار سنگرار کے قریبی علاقہ کے سید برادری کے تیرہ بچوں‘ پانچ خواتین سمیت بائیس افرادثمرین ولد گوہر شاہ ، دلدار شاہ ولد غلام نبی شاہ ، بی بی شبانہ ، بی بی بلقیس ، بی بی فرحانہ ، تنویر شاہ ، امیر شاہ ، ضمیر شاہ ، بی بی معصومہ ، کاشف شاہ ، بی بی رخسانہ ، بی بی چاندنی ، سید ناز ، مسمات روبینہ ، بی بی سوہنی ، بی بی زبیدہ ، مسمات نسرین شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو فوری طور پر سکھر کے سرکاری اسپتال ( جی ایم سی میڈیکل ) اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی ٹرالر اور سوزکی میں ہونی والی ٹکر کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے ٹرالر اور سوزوکی کو اپنی تحویل میں لیکر دونوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.