انسداد ڈینگی کے لیئے تمام سرکاری محکمے اور ادارے الرٹ رہیں کیونکہ آف سیزن میں ڈینگی کنٹرول کیلئے طے شدہ حکمت عملی پر کاروائی کر کے ڈینگی کے حملے کو روکا جا سکتا ہے، تمام محکمے آئندہ کی پیش بندی کا پلان ایک ہفتے کے دورا ن تیار کریں تاکہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اس پلان پر عملدرآمد کیا جا سکے،

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیئے تمام سرکاری محکمے اور ادارے الرٹ رہیں کیونکہ آف سیزن میں ڈینگی کنٹرول کے لیئے طے شدہ حکمت عملی پر کاروائی کر کے ڈینگی کے حملے کو روکا جا سکتا ہے․ تمام محکمے آئیندہ کی پیش بندی کا پلان ایک ہفتے کے دورا ن تیار کریں تاکہ تفصیلی غور و خوض کے بعد اس پلان پر عملدرآمد کیا جا سکے ۔

وہ ہفتہ کو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی طلعت محمود گوندل, رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد, اراکین پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ, افتخار ملک , زیب النساء اعوان , پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر, حاجی پرویز خان , مرزا منصور بیگ , راجہ عتیق سرور, شوکت جنجوعہ, راجہ ظفراقبال, سرکاری محکموں کے افسران اور دیگر ادارو ں کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر خالد رندھاوا نے بتایا کہ درجہ حرارت میں کمی کے باعث ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی لاروا نہ ہونے کے برابر ہے ․ راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیئے تمام سرکاری محکمے اور ادارے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اسلام آباد راولپنڈی و کنٹونمنٹ علاقو ں کی تفریق سے قطع نظر ڈینگی کے سدباب کے لیئے کوششوں میں ہاتھ بٹانا ہماری اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے ․ انہو ں نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کے حکام انسداد ڈینگی پلان کو بہتر بنانے کے لیئے اپنی تجاویز دیں اور ماضی کی کوتاہیوں اور خامیوں کو سامنے رکھتے ہوئے آئیندہ کے لیئے ایسی منصوبہ بندی کریں جس سے ڈینگی کے خاتمے میں بھرپور کامیابی حاصل کی جا سکے ․ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت نے مقامی ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ․ ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بتایا کہ اس وقت دونوں ہسپتالوں میں ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض موجود نہیں تاہم بعض شبہ کی بناء پر داخل کیے جانے والے مریضوں کے خون کے نمونے باقاعدگی کے ساتھ جانچ پڑتال کے لیئے لیبارٹری بھجوائے جا رہے ہیں تاہم ڈینگی کا کوئی کنفرم کیس ابھی تک رپورٹ نہیں ہوا ․ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ سنیٹری پٹرول کو پیر تک تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :