ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کل ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ہوگی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:29

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام قائدپاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کل بروزپیر شام 5بجے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی۔ان خیالات کااظہار ناظم تحریک اسلام آباد سٹی عرفان طاہر نے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 9دسمبر کو ڈاکٹرطاہرالقادری کی انجیوگرافی ہونی ہے،اس سلسلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے دعائیہ تقریب کاانعقاد کیا گیا ہے ۔بعدازاں دعائیہ تقریبات تمام سیکٹرز میں بھی منعقد کی جائیں گی ،انہوں نے تمام عہدیداران اور کارکنان کو دعائیہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے محفل نعت ،قرآن خوانی جتماعی دعا کی جائے گی۔جس میں عوامی تحریک ،تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان شرکت کریں گے۔