سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث پا نچ رکنی گر وہ کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) اسلام آ باد سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملو ث پا نچ رکنی گر وہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 4پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسر وقہ کی بر آمد گی کا ٹا سک ایس پی انو سٹی سید محمد بلا ل کو دیا ۔

جنہو ں نے زیر نگر انی خود ڈی ایس پی سی آئی اے ، فد ا حسین ستی ، منصور احمد سب انسپکٹر ، امیر سجا د اے ایس آئی ، عنصر ہیڈ کنسٹبل ، نو ر محمد کنسٹبل و دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔

(جاری ہے)

جنہو ں نے پا نچ رکنی ڈکیت گر وہ کو سیکٹر H-9-2اسلام آ باد کے ایر یا سے گر فتا ر کر لیا۔ ملزمان میں یوسف ولد گل اکبر ، سکنہ نو شہر ہ ، احمد خا ن حضر ت گل سکنہ افغا نستا ن حا ل ڈھو ک حسو راولپنڈی ، ابر ار ولد شیر محمد سکنہ ما لا کنڈ ایجنسی ، مشتا ق ولد سمندر خا ن سکنہ ابیٹ آ با د اور مجا ہد ولد مشتا ق سکنہ ابیٹ آ باد شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ 4پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آ باد کے مختلف علا قوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کا یہ گر وہ قبل ازیں بھی تھا نہ سبز ی منڈی اور تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا کے علا قوں میں ڈکیتی کی مختلف مقدما ت میں گرفتار ہو کر چا لا ن ہو چکا ہے۔

ملزمان کو مجا ز عدالت میں پیش کرکے تفتیش کے لیے ریما نڈ جسما نی حا صل کرلیا گیا ہے۔ سنسی خیز انکشافات کی تو قع ہے۔ انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن نے سی آئی اے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اعلیٰ کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد ا نعا ما ت دینے کا ا علان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :