جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے صوبائی جنرل سیکرٹری کے قتل پر شہر شہر دھرنا دیا جارہا ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے یہی عمل ہم نے کیا تو مولانا فضل الرحمان صاحب نے خوب مخالفت کی تھی ،شوگر مافیاکو نوازنے کے لئے گنے کی قیمت کم کی گئی جس پر کسان احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں، اسلام آباد میں چند اراکین پارلیمنٹ کا شراب پی کر شور شرابا مچانا اس گندھے نظام کی ایک جھلک ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری جدوجہد کر رہے ہیں،

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے راہنماء سعید راجہ کی گفتگو

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے راہنماء سعید راجہ نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی طرف سے صوبائی جنرل سیکرٹری کے قتل پر شہر شہر دھرنا دیا جارہا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے یہی عمل ہم نے کیا تو مولانا فضل الرحمان صاحب نے خوب مخالفت کی تھی ۔شوگر مافیاکو نوازنے کے لئے گنے کی قیمت کم کی گئی جس پر کسان احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں چند اراکین پارلیمنٹ کا شراب پی کر شور شرابا مچانا اس گندھے نظام کی ایک جھلک ہے جس کے خلاف ڈاکٹر طاہر القادری جدوجہد کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ چاندنی چوک میں ارشد عباسی ایڈوکیٹ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے تحصیل کہوٹہ کے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سعید راجہ نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدار جے ٹی آئی بنا کر لواحقین کو انصاف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے ۔

وزیر اعظم ملکی مسائل حل کرنے کی بجائے عالمی راہنماؤں کے ساتھ ہاتھ ملا کر اور ان جیسی ٹائیاں پہن کر اپنا قد بڑا کرنا چاہتے ہیں ۔سارے حکومتی فیصلے حکمران خاندان کے چند افراد کر رہے ہیں ،پارلیمنٹ کے ہر دوسری کمیٹی کے سربراہی اسحاق ڈار کے پاس ہے۔ٹوٹ پھوٹ جاری ہے ،جلد حکمران جماعت کے اندر سے گو نواز گو کے نعرے لگنے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک ہماری مدد کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

ہر جماعت اپنے مفادات کی نگرانی میں مصروف ہے ۔چاہتے تو اپنے اور اپنے شہیدوں کیلئے بہت کچھ لے کر اٹھارہ کروڑ افراد کو قاتل نظام کے حوالے کر سکتے تھے ۔پاکستان سے ہر استحصال کا خاتمہ ہماری منزل ہے ۔انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے وکلاء کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کی بھی دعوت دی ۔