کوئٹہ،منشیات کے علاج معالجہ و بحالی کے تمام اداروں کا مشتر کہ اجلاس

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:40

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء ) تمام منشیات کے علاج معالجہ و بحالی کے تمام اداروں کی مشتر کہ اجلاس ہوااجلاس میں یہ ایجنڈا پیش ہوا کہ بلو چستان کے تمام اضلاع میں منشیات کے عادی افراد کی روز بروز اضا فہ ایک بڑا المیہ بنتا جا رہا ہے تمام اداروں کی مشتر کہ میٹنگ ہو نے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ صو بہ بلو چستان میں ڈرگ فری یو نین کا افتتاح کیا گیا جس کا منشور آئین یہ ہے کہ صو بہ بلو چستان کے تمام اضلاع کی وزٹ کو یقینی بنا کر منشیات کے عادی افراد کو منشیات کے نقصانات اور مہلک بیما ریوں کے بارے میں بریفینگ دینگے اجلاس میں علی احمد مینگل ،فضل محمد نور زئی ،حضرت خان اچکزئی ،اکبر شاہ ،سید کفا یت اللہ آغا ،محمد نعیم ،سیف اللہ ،شراف الدین بارکزئی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں آئندہ ردئے عمل یہ تہہ ہوا کہ منگل کو تمام منشیات کے عادی افراد کے علاج دینے والے ادارے پریس کانفرنس کر ینگے۔