ملک میں پولیو کے 6 مزید کیسز سامنے آگئے ، رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی

ہفتہ 6 دسمبر 2014 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 06 دسمبر 2014ء) ملک میں پولیو کے 6 مزید کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 276 ہوگئی تمام پولیو سے متاثرہ بچے قطرے پینے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق ملک میں نئے 6 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ایجنسی سے 2 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ ایف آر بنوں ، جنوبی وزیرستان، نوشہرہ اور بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ عبد اللہ سے ایک ایک پولیو کیس سامنے آئے ہیں تمام بچوں میں قطرے نہ پینے کی وجہ سے پولیو وائرس پایا گیا ۔

ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی تعداد 169 ہو گئی ہے خیبر پختونخواہ سے 2014 میں 60 کیسز سامنے آئے۔سندھ میں 27، پنجاب میں 3 جبکہ بلوچستان میں 17 پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :