فلمی کردار کیلئے کبھی سر نہیں منڈواؤں گی‘اداکارہ چترانگدہ سنگھ

روزانہ بالوں کا مساج کرنا میرامعمول ہے یہی میرے صحت مند بالوں کا راز ہے‘انٹرویو

اتوار 7 دسمبر 2014 11:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ چترانگدہ سنگھ نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی فلم میں کردار کے لیے سر نہیں منڈوائیں گی۔چترانگدہ سنگھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ کسی بھی فلم میں جب کام کرتی ہیں تو معیار پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہمیشہ بہترین اداکاری کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن وہ یہ واضح کرتی ہیں کہ اگر انھیں کسی کردار کے لیے سر منڈوانے کے لیے کہا جائے گا تو وہ یہ نہیں کریں گی، وہ یہ فلم ہی چھوڑ دیں گی کیونکہ انھیں اپنے بالوں سے بے حد پیار ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بالوں کا بے حد خیال رکھتی ہیں۔ روزانہ بالوں کا مساج کرنا ان کا معمول ہے یہی ان کے صحت مند بالوں کا راز ہے۔علاوہ ازیں وہ صحت مندانہ غذا کا استعمال بھی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ان دنوں کوشاں نندی کی فلم ”ببو موشائی بندوق باز“ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جو آئندہ سال سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ چترانگدہ سنگھ نے بتایا کہ ” ایک فلم میں کارپوریٹ پرسن کا کردار ادا کرنے کے لیے میں نے اپنے بال کٹوائے ہیں مگر میں مذاق بننے کے لیے اپنے سر کو بالکل گنجا نہیں کر سکتی‘ اس فلم میں میرا کردار بہت عمدہ اور دلچسپ ہے جو کہ پرکشش اور مختلف ہوگا۔

“چترا نے بہت ساری سیریز اور کمرشل سینما کے لیے مسلسل بہت سے عمدہ کردار ادا کیے ہیں ۔