یورپی ملکوں فرانس، جرمنی، بلجیم اور لکسمبرگ میں حکام نے 25 ادویات کی مارکیٹنگ کی منظوری کا عمل معطل کر دیا

اتوار 7 دسمبر 2014 12:00

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) یورپی ملکوں فرانس، جرمنی، بلجیم اور لکسمبرگ میں حکام نے 25 ادویات کی مارکیٹنگ کی منظوری کا عمل معطل کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ بھارت میں ان ادویات کے تجرباتی استعمال کے بعد تیار کیے گئے ڈیٹا کے معیار سے متعلق تحفظات کی وجہ سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارت میں دو درجن سے زائد ان نئی جینرک ادویات کے مریضوں پر ابتدائی تجربات سے متعلق ڈیٹا GVK Biosciences نامی ادارے نے جمع کیا تھا۔ ان چار یورپی ملکوں کی طرف سے درجنوں نئی ادویات کی مقامی منڈیوں میں فروخت کی اجازت روک دینے کی تصدیق فرانس میں اسی شعبے کے مرکزی ادارے ANSM نے بھی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :