بھارت  موتیا آپریشن سے پندرہ افراد کی بینائی چلے جانے پر کیمپ کے منتظم کو گرفتار کرلیا گیا

غیر سرکاری ادارے نے دس سے بارہ دن پہلے اجنالا تحصیل کے گاوٴں میں آئی کیمپ منعقد کیا تھا رپورٹ

اتوار 7 دسمبر 2014 12:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں پولیس نے آنکھوں کے آپریشن کیلئے لگائے گئے اس کیمپ کے منتظم کو گرفتار کر لیا جہاں موتیا کے آپریشن کے بعد کم از کم 15 افراد کی بینائی چلی گئی ہے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلع گورداسپور کے علاقے بٹالہ کے ایس ایس پی منمدر سنگھ نے منجیت جوشی نامی شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان افراد کے آپریشن کرنے والے ڈاکٹر وویک ارورہ سے بھی پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے تاہم ابھی ان کو گرفتار نہیں کیا گیا امرتسر کے ضلعی طبی اہلکار ڈاکٹر راجیو بھلا نے بتایا کہ ایک غیر سرکاری ادارے نے دس سے بارہ دن پہلے اجنالا تحصیل کے ایک گاوٴں میں آئی کیمپ منعقد کیا تھا۔کیمپ میں آئے مریضوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ان کی آنکھوں سے قرن?ہ نکال لیے جانے کی وجہ وہ اب کچھ بھی دیکھ پانے کے قابل نہیں رہے۔

متعلقہ عنوان :