پشاور‘انسدادپولیومہم کا آغاز،7لاکھ سے زائدبچوں کاہدف مقرر ، قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

اتوار 7 دسمبر 2014 12:38

پشاور‘انسدادپولیومہم کا آغاز،7لاکھ سے زائدبچوں کاہدف مقرر ، قطرے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)پشاورمیں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،اس مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے،جس کیلئے 4ہزارٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر میں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی۔انتظامیہ نے دفعہ 144سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 97 یونین کونسلز کے 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مہم کے دوران چار ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ 4 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔