اداکار دلیپ کمار کھانسی اور ٹھنڈ کی شکایت ہونے کے بعد ہپستال داخل

اتوار 7 دسمبر 2014 12:58

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) سینئر بولی وڈ اداکار دلیپ کمار کو کھانسی اور ٹھنڈ کی شکایت ہونے کے بعد ہپستال داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

باندرہ میں لیلا وتی ہسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دلیپ کو سینے کے انفیکشن سے متعلق عام وارڈ میں داخل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق، دلیپ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں صرف معاونت درکار ہے۔یاد رہے کہ معمر اداکار پہلے بھی کئی مرتبہ روٹین چیک اپ کے لیے ہسپتال داخل ہوتے رہے ہیں۔