پشاورمیں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقرر

شہر دفعہ 144نافذ  موٹر سائیکل چلانے پر پابندی  چار ہزار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی انتظامیہ

اتوار 7 دسمبر 2014 14:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے مہم کے دوران 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف مقررکیا گیا ہے،جس کیلئے 4ہزارٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ شہر میں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

انتظامیہ نے دفعہ 144سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عائد کی محکمہ صحت کے مطابق ایک روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 97 یونین کونسلز کے 7 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

مہم کے دوران چار ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں  4 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :