ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہا گلگت بلتستان میں خشک موسم کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں محکمہ موسمیات

اتوار 7 دسمبر 2014 14:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہا گلگت بلتستان میں خشک موسم کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے لگیں میڈیا رپور ٹ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں سوات،چترال،کالام،مالم جبہ اور شانگلہ سمیت بیشتر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہا جس سے سردی مزید بڑھ گئی گلگت بلتستان میں کئی روز خشک سردی کی وجہ سے موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ رات مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :