محکمہ زراعت کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 7 دسمبر 2014 14:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) محکمہ زراعت نے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ جاتے ہیں ، تنے گل جاتے ہیں اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فصل پر جھلساؤ کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں ، ٹہنیوں ، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں ، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :