اسلام آباد دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم (کل )پیرسے شروع ہوگی دس دسمبر تک جاری رہے گی

اتوار 7 دسمبر 2014 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں پولیو کے خلاف تین روزہ مہم (کل)پیرسے شروع ہوگی جو10 دسمبر تک جاری رہے گی ، مہم کے دوران اسلام آباد کی 12 یونین کونسلوں میں ایک لاکھ 31 ہزار 647 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 341 ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دیہی علاقوں میں 30 فکسڈ اور 14 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں، ٹیموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے 67 ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :