صوبہ بھر میں تین روزہ پولیو مہم کل سے شروع ہو گی

اتوار 7 دسمبر 2014 14:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء ) صوبہ بھر میں تین روز ہ انسداد پولیو مہم کل( پیر ) سے شروع ہوگی ۔ آٹھ سے دس دسمبر تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے حفاظت کی ویکسین پلائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ صحت کی ٹیمیں نہ صرف گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی بلکہ ریلوے اسٹیشنز‘ بس اسٹینڈز اور دیگر رش والے مقامات پر بھی کیمپ قائم کئے جائینگے۔

لاہور میں پو لیو مہم میں 4ہزار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 15لاکھ70ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائیں گی۔ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ مہم میں سو فیصد ٹارگٹ حا صل کر نے والی ٹیم کو 1ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :