پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں بالکہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے، کسان ،ہاری اور مزدور وں کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے

پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی کا بیان

اتوار 7 دسمبر 2014 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں بالکہ پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی نمائندگی کرتی ہے، کسان ،ہاری اور مزدور وں کو ریلیف ہمیشہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی ملتا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اشرافیہ کی جماعت ہے یہ جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے کسانوں مزدوروں اور ملازمت پیشے افراد کا استحصال کیا ہے حالانکہ ان کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی انکی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بیانات دینے میں شیر ہیں عملی طور پر پنجاب کے حکمرانوں نے صوبے کی عوام کو کچھ نہیں کیا پنجاب کے کسان موجودہ حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے سخت تنگ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے کسانوں کے معاشی مفادات کو محفوظ بناناوقت کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :