ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،وزیراعلی سندھ،قانون سازی بھی ہوچکی ہے، صوبے میں ملنے والی لاشوں کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے،پولیس اہلکاروں سمیت جو قتل وغارت گری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی عوام کا مطالبہ بنائی جا رہی ہے ، پارٹی قیادت کے حکم پر زمین الاٹ کی گئی ہے ، غوث علی شاہ کی کامیابی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، صوبے میں ہرجگہ حکومت کی رٹ موجود ہے، صوبے میں گنے کی قیمت دوبارہ 182 روپے فی من مقرر کر دی ہے ، شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس

اتوار 7 دسمبر 2014 19:58

ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔7دسمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی عوام کا مطالبہ بنائی جا رہی ہے ، پارٹی قیادت کے حکم پر زمین الاٹ کی گئی ہے ، غوث علی شاہ کی کامیابی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ، صوبے میں ہرجگہ حکومت کی رٹ موجود ہے، صوبے میں گنے کی قیمت دوبارہ 182 روپے فی من مقرر کر دی ہے ، شوگر ملوں میں کرشنگ شروع ہوجائے گی‘ ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،قانون سازی بھی ہوچکی ہے، صوبے میں ملنے والی لاشوں کا حکومت نے سختی سے نوٹس لیا ہے،پولیس اہلکاروں سمیت جو قتل وغارت گری میں ملوث ہوگا اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

وہ اتوار کو وزیراعلیٰ ہاوٴس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو،ڈاکٹر سکندر مندریو،علی گوہر مہر،صوبائی مشیر راشد حسین ربانی،وقار مہدی ودیگر بھی موجود تھے،ایک سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کی پوری تیاری کی ہوئی ہے،اس بارے میں قانون سازی بھی ہوچکی ہے اور حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں تاہم سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کی مداخلت کے سبب اس کام میں تاخیر ہورہی ہے،آئین کے آرٹیکل 140-A کے تحت بلدیاتی انتخابات صوبوں کی زمہ داری ہے ہم چاہتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن کے تحت ہوں،حیدرآباد میں نئی یونیورسٹی کے قیام کے سوال پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کا مطالبہ تھا کہ نئی یونیورسٹی بنائی جائے جس پر ہماری پارٹی قیادت نے احکامات جاری کئیے اور ہم نے زمین الاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں اسی لئیے نجی شعبے کے تحت بننے والی جامعات کی حوصلہ افزائی کریں گے قومی اسمبلی کے حلقے این اے215 سے نواب وسان کو انتخاب کو کالعدم قرار دیکر سید غوث علی شاہ کو کامیاب قرار دینے کے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے سوال پر سید قائم علی شاہ نے کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ صوبے میں حکومت کی رٹ قائم نہیں ہے،حکومت کی رٹ ہر جگہ موجود ہے،ہم نے 14 جماعتوں کے مقابلے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے،جس کا مقصد ہے کہ عوام پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔صوبے میں گنے کی قیمت دوبارہ 182 روپے فی من مقرر کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد توقع ہے کہ شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ شروع ہوجائے گی،عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اور یہ تاثر درست نہیں کہ اس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بیرون ممالک سے جو گندم درآمد کی ہے اس پر ہمارے تحفظات ہیں کیونکہ ایسی اطلاعات ملی ہے کہ وہ گندم مضر صحت یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ پنجاب اور سندھ میں سر پلس گندم موجود ہے اس کے باوجود گندم کیوں درآمد کی جارہی ہے۔