ملتان اور جمرود میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

پیر 8 دسمبر 2014 10:59

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) ملتان میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہوچکی ہے ، آٹھ لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے ۔ لنڈی کوتل اور جمرود میں بھی قوم کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کی کوششیں جاری ہیں ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد سکیورٹی نقطہ نگاہ سے ان پولیو ٹیموں کو سخت سکیورٹی دی جائے گی اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ مہم کے دوران کسی پولیو ورکر کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو ۔

(جاری ہے)

اس مقصد کیلئے پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس موبائل اور ماضی کی نسبت زائد سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کئے جانے کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :