امام کعبہ عبد الرحمن السدیس کو دل کا دورہ پڑ گیا، ہسپتال منتقل

پیر 8 دسمبر 2014 11:23

امام کعبہ عبد الرحمن السدیس کو دل کا دورہ پڑ گیا، ہسپتال منتقل

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8دسمبر 2014ء) سعودی عرب کی مسجد حرام میں امامت کے فرائض سر انجام دینے والے شیخ عبدالرحمن اسدیس کو دل کو دورہ پڑگیا ہے جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہیں دورہ اس وقت پڑا جب وہ مغرب کی نماز ادا کر رہے تھے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ امام کعبہ کو دل کا دورہ گزشتہ شام پڑا تھا تا ہم اب ان کی صحت بہتر ہے۔ عبد الرحمن السدیس کے خاندان نے بھی ان کے صورتحال کے بارے میں اطمینان کا اظہار کیا ہے۔