طاہر القادری کی طبیعت سنبھل نہ سکی،علاج جاری

پیر 8 دسمبر 2014 12:24

طاہر القادری کی طبیعت سنبھل نہ سکی،علاج جاری

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی طبیعت نہ سنبھل سکی، ہائی بلڈ پریشر طاہر القادری کی انجیو گرافی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طاہر القادری ہیوسٹن کے نیٹ کیوسک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے معروف کارڈیالوجسٹ طاہر القادری کا علاج کر رہے ہیں۔ امریکا میں طاہر القادری کے ذاتی معالج ایم ایم منصور نے ایک نجی ٹی وی کو بتایا کہ ڈاکٹروں کی کوشش ہے کہ طاہر القادری کی انجیو گرافی جلد سے جلد کی جائے، انہوں نے بتایا کہ طاہر القادری کا بلڈ پریشر نارمل ہو گیا تو منگل کو انجیو گرافی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :