سوات ‘ایلم میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیو کی ٹیم پر حملہ‘ سیکیورٹی پر معمور دو پولیس اہلکارشہید ‘ پولیو اہلکار محفوظ

پیر 8 دسمبر 2014 13:31

سوات (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) سوات کے علاقے ایلم میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے پولیو کی ٹیم پر حملہ کے نتیجے میں سیکیورٹی پر معمور دو پولیس اہلکارشہید ہوگئے ‘تام تمام پولیو ورکرز محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

سوات میں چار روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے اس سلسلے میں انسداد پولیو ٹیم ایلم میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر واپس آرہے تھے کہ ملک پور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار دین محمد اور عثمان شہید ہوگئے جبکہ پولیو ٹیم حملے میں محفوظ رہی۔واقعہ کلی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ طور پر علاقے کا محاصرہ کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :