تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کینسرکے خطرے سے قبل ازوقت آگاہی کا طریقہ دریافت کرلیا گیا

پیر 8 دسمبر 2014 14:18

تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کینسرکے خطرے سے قبل ازوقت آگاہی کا طریقہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء )تمباکو نوشی کرنے والے افراد کو کینسرکے خطرے سے قبل ازوقت آگاہی کا طریقہ دریافت کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں یونیورسٹی کالج آف لندن کے سائنسدانوں نے پہلی دفعہ ایک ایسا ٹیسٹ ایجاد کر لیا ہے جس کے ذریعے سگریٹ نوشوں کے خلیات کا معائنہ کرکے یہ بتایا جاسکتا ہے کہ انہیں پھیپھڑے کے کینسر کا خدشہ ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ کیلئے منہ اور ناک سے خلیات لیکر ان میں سے انفرا ریڈ روشنی گزاری جاتی ہے،انفراریڈ روشنی گزارنے پر ان خلیوں سے انعکاس یا انعطاف مختلف طرح سے ہوتا ہے جس کے باعث کینسر کا پتا چلانا ممکن ہو جاتا ہے۔