سیرالیون میں ایبولا وائرس کی زد میں آ کر ایک اور ڈاکٹر ہلاک،ایبولا سے ہلاک ڈاکٹروں کی تعداد 10 ہوگی

پیر 8 دسمبر 2014 14:36

فری ٹاؤن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) مغربی افریقی ملک سیرالیون ایبولا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر ہلاک ہوگیاجس کے بعدہلاک ڈاکٹروں کی تعداد 10 ہوگئی،ادھر لائبیریا میں عوامی اجتماع پر پابندی کا حکومتی فیصلہ معطل کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سیرالیون کا ایک اور ڈاکٹر ایبولا وائرس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو گیا۔

اس طرح اِس ملک میں ایبولا وبا کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ سیرالیون کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بِرما کارگبو نے اتوار کو دسویں ڈاکٹر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایبولا مرض میں مبتلا بچوں کا علاج کرتی تھیں۔ ایک روز قبل ایبولا وائرس کی وجہ سے دو ڈاکٹروں کی موت واقع ہوئی تھی۔ گنی، سیرالیون اور لائبیریا میں 6200 افراد پھیلی وبا کے باعث مر چکے ہیں اور17ہ ہزار سے زائد افراد ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لائبیریا میں گزشتہ بدھ کو حکومت نے ایبولا وبا کے تناظر میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اِس حکومتی پابندی کے خلاف لائبیریا کی اعلیٰ ترین عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اِسے معطل کر دیا ہے۔ لائبیریا ایبولا وائرس سے شدید متاثر ہے اور اِس وبا کے باعث تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ لائبیریا کے سینیٹ کے انتخابات میں شریک امیدواروں نے حکومتی پابندی کو جانبدارانہ اور امتیازی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :