صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح کے علاوہ غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کا کردار ناگزیر ہے، چوہدری شرافت حسین

پیر 8 دسمبر 2014 16:40

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ڈائریکٹر محکمہ تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن چوہدری شرافت حسین نے کہا ہے کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی سطح کے علاوہ غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کا کردار ناگزیر ہے ۔ معاشرے کی ترقی کا دارومدار نوجوانوں کو صحت مندانہ ماحول فراہم کر کے درست سمت میں راہنمائی میں ہے ۔ انہوں نے یہ بات سرگودہا پریس کلب کے زیر اہتمام جاری جرنلسٹس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کے میچ میں مہمان خصوصی کے طو رپر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صدر پریس کلب نعیم اختر خان ‘ جنرل سیکرٹری ملک محمد اصغر اور سینئر صحافی شاہین فاروقی کے علاوہ صحافیوں ‘ شائقین او رکھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ سرگودہا پریس کلب کی طرح دیگر اداروں او رتنظیموں کو بھی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

حکومت اپنی سطح پر معاشرے کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے ۔

کھیلوں کے میدانوں او رپارکوں کو آباد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے او رپنجاب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے گراس روٹ سطح پر نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں شرکت کو بھی یقینی بنا یا جارہے ۔ پریس کلب آمد پر چوہدری شرافت حسین کا والہانہ استقبال کیاگیا اور مہمان خصوصی کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا ۔