مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرسب ڈویژن کا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ۔ سرکاری کلاس فور ملازمین کا مہم چلانے میں بھر پور حصہ لینے کا عزم

پیر 8 دسمبر 2014 17:10

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) مہمند ایجنسی، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرسب ڈویژن کا پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ۔ سرکاری کلاس فور ملازمین کا مہم چلانے میں بھر پور حصہ لینے کا عزم۔ سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کے دورے۔ غیر حاضر پائے جانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی اپر سب ڈویژن بائیزئی کے عارف خان یوسفزئی اور تحصیلدار عجم خان نے خویزئی بائیزئی قبیلے کے ساتھ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عمائدین کے ساتھ جرگہ کیا۔

مہم میں سرکاری کلاس فور ملازمین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پولیو مہم کامیابی سے چلایا جا سکے۔ اس موقع پر اے پی اے عارف خان یوسفزئی نے گھاٹ ورسک، بھائی ڈاگ، منذری چینہ سمیت دیگر علاقوں میں سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کا بھی دورہ کیا اور بعض جگہوں پر سٹاف غیر حاضر پا کر اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی۔

(جاری ہے)

اور حاضر سٹاف کو سختی سے تاکید کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری سے انجام دے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی ڈیوٹی کو یقینی بنائے بصورت دیگر غیر حاضر سرکاری ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر خویزئی بائیزئی قبیلے کے ذیلی شاخوں کے عمائدین نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاؤن کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :