گورنرخیبرپختونخوا کی پولیو ٹیم کے دوسیکورٹی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت

پیر 8 دسمبر 2014 17:18

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) خیبرپختونخواکے گورنرسردار مہتاب احمدخان نے پیرکے روزضلع سوات میں پولیو ٹیم کے دوسیکورٹی اہلکاروں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہاہے کہ ملوث عناصرقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

گورنر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے کہاہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :