پولیو کی ٹیموں کوفل پروف سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے ، ڈی آئی جی نصیرآباد قمر الحسن،

جعفرآباد ،نصیر آباد ، جھل مگسی اور بولان میں پولیو موبائل ٹیموں کیلئے 13سو پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ، میڈیا سے گفتگو

پیر 8 دسمبر 2014 19:16

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ڈی آئی جی نصیرآباد قمر الحسن نے کہاہے کہ پولیو کی ٹیموں کوفل پروف سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے ، جعفرآباد ،نصیر آباد ، جھل مگسی اور بولان میں پولیو موبائل ٹیموں کیلئے 13سو پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ، تین روز مہم کے دوران 6لاکھ سے زائد پانچ سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اللہ یار میں سندھ بلوچستان سرحدی بارڈر پر قائم پولیو مراکز پر سیکورٹی کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوٴں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی پی او جعفرآباد سید اشفاق انوار ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار داوٴد خان کھوسہ سمیت دیگر آفسیرا ن بھی ہمراہ تھے ۔

ڈی آئی جی نصیرآباد قمر الحسن نے کہاکہ پولیو کی تین روزہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے 13سو پولیس کی نفری کے علاوہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سندھ بلوچستان باڈرپر پولیوکی ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ اس مہم کو ہرحال میں کا میاب بنائیں اس سلسلے میں عوام پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ اس قومی فریضہ کو بہتر طو رپر اسرنجام دیا جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ پولیومہم کے دوران غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گئی ،پولیس اہلکار پوری جان سے اس مہم میں حصہ لیکر اسے ہرحال میں کامیاب بنائیں ،ڈی آئی جی نے مختلف علاقوں کادورہ کرکے پولیو کے قطرے پلانے علاقوں کو تفصیلی دورہ کیا اور خواتین ٹیموں سے مسائل معلوم کئے ۔

متعلقہ عنوان :