صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے حق کی ضمانت ہمارے آئین میں دی گئی ہے،لیلیٰ خان ،

بنیادی مراکز صحت میں 100 فیصد صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی،رکن قومی اسمبلی

پیر 8 دسمبر 2014 20:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) رکن قومی اسمبلی لیلی خان نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے حق کی ضمانت ہمارے آئین میں دی گئی ہے اور صحت کا بنیادی حق لوگوں کی زندگی اوروقار کے حقوق کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں سوشل ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سرمایہ کاری عوام کی صحت کے نظام کی مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ صاف پانی، غذائیت، مہذب پناہ گاہ اور عوامی تعلیم کی رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ایک بہترین صحت کی دیکھ بھال کا نظام خصوصاً غریب افراد کے لیے وضح کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں حکومت نے وزیراعظم کے قومی صحت کے انشورنس پروگرام کے تحت اے جے کے، فاٹا اور گلگت بلتستان کے 22 اضلاع کے پسماندہ خاندانوں کو صحت کی انشورنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو بنیادی مراکز صحت میں 100 فیصد صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مسز لیلیٰ خان نے کہا کہ اس پروگرام کے شروع کرنے سے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو مفت علاج معالجہ مہیا کرنے کے خواب کی تعبیر ہو گی۔ جس سے پاکستان ایک سماجی فلاحی ریاست بنے گا۔ انہوں نے مذید کہا کہ وزیر اعظم معاشرے کے پسماندہ افراد کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور موجودہ حکومت ان افراد کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :