پولیو ایک موذی ومہلک مرض ہے ،خاتمے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،عزت نذیر

پیر 8 دسمبر 2014 20:39

گوادر (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) پولیو ایک موذی ومہلک مرض ہے جس کے خاتمے کیلئے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ پولیو کے خاتمے سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے ڈی سی (جنرل) عزت نذیر نے ضلع ہسپتال گوادر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے ملک گیر مہم کے سلسلے میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رہنے والے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے تعاون کے بغیر "پولیو فری پاکستان" کا خواب بس ایک خواب ہی رہ جائے گا۔ انہوں نے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک معاشرہ ہی ایک صحت مند معاشر ے کا ضامن ہے۔

اس دوران ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع گوادر میں 43632 بچوں کو لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف ہے جس کے لئے 124ٹیمیں، 26فکسڈً سینٹر، ایک بارڈر اور 10ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جو کہ پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔ انہوں نے والدین سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے پھول جیسے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :