دریا خان،شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی ٹریکٹر ٹرالی مالکان نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا ،

لکڑی منڈی میں سینکڑوں کاروباری افراد شدید مشکلات سے دو چار

پیر 8 دسمبر 2014 21:18

دریا خان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء)شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی ٹریکٹر ٹرالی مالکان نے سڑکوں پر قبضہ جما لیا لکڑی منڈی میں سینکڑوں کاروباری افراد شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے تاجران ملز انتظامیہ سے احتجاج کرتے ہوئے فوری ٹرالیاں ملز میں کھڑی کرنے کا مطالبہ ایڈ من طارق مغل اور جی ایم آصف جنجوعہ نے ایک ہفتہ میں لکڑی منڈی کے تاجران کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق شوگر ملز کرشنگ سیزن شروع ہو چکا ہے جسکی وجہ سے گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرلیوں کی کئی کلو میٹر لمبی قطاریں سڑک پر کھڑی ہونے کے باعث لکڑی منڈی کے ٹھیکیداروں کے علاوہ مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا گزشتہ روز انجمن تاجران کے راہنما زبیر محمود مغل اور عارف صدیقی نے مقامی شوگر ملز انتظامیہ سے مزاکرات کرتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا ایڈ من طارق مغل اور جی ایم شوگر ملز آصف جنجوعہ نے ایک ہفتہ کی مہلت پر یقین دلایا کہ انتظامیہ نئی ہے اور مسائل زیادہ اس لئے شہریوں اور تاجران کی مشاورت سے تمام مسائل پر جلد قابو پالیں گے ۔