پولیو ٹیموں کی حفاظت پولیس کی قومی اور آئنی ذمہ داری ہے،عبدالعلیم اچکزئی

پیر 8 دسمبر 2014 23:12

ہرنائی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2014ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہرنائی عبدالعلیم اچکزئی کے خصوصی ہدایت پر ای ایچ او ہرنائی محمد سجاد نے ہرنائی شہر و مضافات میں پولیو ویکسین پر مامور ٹیموں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کی پولیس کے نوجوانوں نے مختلف مقامست پر پولیو ٹیموں کے ساتھ فرائض سر انجام دئے اس دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران ڈی پی او نے بتایا کہ کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت پولیس کی قومی اور آئنی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی میں جہاں جہا ں پولیس ایریا ہے تین سے چار دن پولیو کے قومی دن کے موقع پر صبح سے شام تک پولیس اہلکار پویلو ٹیموں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کرے گی جبکہ پولیس کی خصوصی گاڑیوں میں پولیس آفیسران اور اہلکار پورے علاقے کی نگرانی کرے گی انہوں نے کہا کہ پولیس کو خصوصی ہدایت دی ہیں کہ وہ پولیو ٹیموں کی حفاطت کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کرے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر مامور فرد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لے آئیں انہوں نے کہا کہ پولیس نے ماضی میں بھی سرکاری تنصیبات سمیت اہم قومی ورثے کی حفاظت میں اہم کر دار دا کیا ہے پولیس کی گاڑی میں انسپکٹر غلام مصطفی سمیت پولیس اہلکاروں نے شہر اور مضافات میں گت کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کی خصوصی نگرانی کی ہرنائی کے عوامی حلقوں نے شہر اور مضافات میں پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کو خصوصی سیکورٹی کی فراہمی پر پولیس کی کارکدگی کو سرہا ہے

متعلقہ عنوان :