فیصل آبا د ، نامعلوم مسلح افرا د کی فائرنگ سے پولیو ورکرز جاں بحق، 1 زخمی

منگل 9 دسمبر 2014 12:44

فیصل آبا د( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء ) فیصل آبا د میں نامعلوم مسلح افرا د کی فائرنگ سے 1 پولیو ورکرز جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا وزیر اعلیٰ پنجاب اور مشیر صحت سلمان رفیق کی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ،ملزمان کی گرفتاری اور پولیو ورکرز فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدائیت ۔ آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ۔ حملے کی ذمہ داری کا لعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کر لی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں منگل کو انسداد پولیو مہم کا دوسرا روز جا ری تھااور پولیو ورکرز فیصل آباد کے علاقے پیپلز کالونی میں بچوں کو پولیو کی ویکسین پلا رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے پولیو رضا کاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سرفراز نا می پولیو رضا کا ر موقع پر ہی جا ں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد ای پی آئی کے صدر نے ضلع بھر میں پولیو مہم کا با ےئکاٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر فائر نگ کا یہ پہلا واقعہ ہے اس سے پہلے فیصل آباد کی تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے نا کہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ادھر وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف نے پولیو ورکرز پر ہونے والی کی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ر یجنل پولیس آفیسر( آر پی او) سے رپورٹ طلب کر لی ہے مشیر صحت خواجہ سلما ن رفیق نے بھی فیصل آباد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہو ئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت ملزما ن کو جلد از جلد گرفتار اور پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کی ہدائیت جاری کر دی ہیں دوسری جانب کا لعدم تنظیم جنداللہ نے پولیو ورکرز پر حملے کی ذمہ دار قبو ل کر لی ہے

متعلقہ عنوان :