زاہد یعقوب خواجہ انتہائی نگہداشت وارڈ سے پرائیویٹ روم میں منتقل

صحافی برادری سے دعائے صحت کی اپیل

منگل 9 دسمبر 2014 13:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) نیوز ایجنسی نیوز نیٹ ورک انٹرنیشنل این این آئی کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی زاہد یعقوب خواجہ کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے انتہائی نگہداشت کے سرجیکل وارڈ 2سے ایمرجنسی سے ملحقہ نیو پرائیویٹ وارڈ روم نمبر 4میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ پتے اور لبلبلہ کی تکلیف میں مبتلا تھے۔ڈاکٹرز کے مطابق اب وہ رو بصحت ہیں تاہم انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں وقت لگے گا۔زاہد یعقوب خواجہ کے اہل خانہ نے صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعاء کریں۔