ضلع خانیوال میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 1لاکھ61ہزار ایک سو ستر بچو ں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے

منگل 9 دسمبر 2014 13:18

خانیوال( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) ضلع خانیوال میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 1لاکھ61ہزار ایک سو ستر بچو ں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ بات قائم مقام ڈی سی او اشفاق احمد چوہدری کی صدارت میں پہلے روز کی پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد اقبال ‘ڈی ایم او صہیب اقبال ‘ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمدیوسف سمرا‘نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر یاسر نواز ‘ڈسٹرکٹ سرولینس کوآڈینٹر ڈاکٹر سجاد سیال ‘ڈاکٹر حسن پراچہ ‘ڈاکٹر آصف جاوید سمیت اٹھائیس یونین کونسل میڈیکل آفیسر ز نے شرکت کی ۔

اجلا س میں بتایا گیا کہ پہلے روز کی انسداد پولیو مہم کا ٹارگٹ 1063302بچے تھے پولیو ٹیمو ں نے 161170بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر ننانوے فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جن میں 5612نان اویل ایبل اور چارریفوزل شامل ہیں ۔قائم مقام ڈی سی او اشفاق احمد چوہدری نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اہداف کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ اس خطرناک بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :