رات گئے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کا استعمال نیند کا قاتل ہے ،تحقیق

منگل 9 دسمبر 2014 13:34

رات گئے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کا استعمال نیند کا قاتل ہے ،تحقیق

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)آج کے دور میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا پھر اسمارٹ فون کا استعمال عام ہے۔ لیکن ایک نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رات گئے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا پھر بستر میں لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کا استعمال بیخوابی کی وجہ بنتے ہیں۔تحقیق کے مطابق یہ درست ہے کہ آج کل کے دور میں ہر شخص زیادہ تر مصروف ہی رہتا ہے۔

اکثر معاشروں میں لوگ اپنے دن کا اختتام اس طرح کرتے ہیں کہ کسی کو کمپیوٹر پر کوئی کام کرنا یاد آ جاتا ہے، نوجوان سونے سے پہلے کمپیوٹر پر اپنے دوستوں کے ساتھ اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء کھیلنا پسند کرتے ہیں اور کچھ نہیں تو انسان یہی سوچتا ہے کہ سونے سے قبل چند لمحوں کے لیے لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون پر ای میل ہی چیک کر لی جائے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں اس وقت اگر بات صرف فیس بک جیسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ہی کی کی جائے تو اسے ہر روز قریب 865 ملین صارفین استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے 703 ملین صارفین یہ کام اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے کرتے ہیں۔ فیس بک کے ان صارفین میں سے کئی سو ملین ایسے بھی ہیں جن کا لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون بستر میں بھی ان کے پاس ہوتا ہے، یعنی اکثر سونے سے پہلے تک آن لائن مصروفیت۔

اب شمالی یورپی ملک ناروے میں بیرگن کی یونیورسٹی نے اپنے ایک جائزے سے نتیجہ یہ اخذ کیا ہے کہ سونے سے کچھ دیر پہلے تک کمپیوٹر کا استعمال اور بستر میں لیپ ٹاپ یا اسمارٹ فون کے مدد سے کوئی بھی مصروفیت بروقت اور صحت مند نیند کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔اس مطالعاتی جائزے کے نتائج جرمنی میں دوا فروشوں کی ملکی تنظیم کے نمائندہ جریدے Apotheken Umschau کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔

اس جائزے کے لیے بیرگن یونیورسٹی کے محققین نے ناروے میں سینکڑوں نوجوانوں سے ان کی رات کو سونے سے کچھ دیر پہلے تک کی مصروفیات اور بیخوابی کی ممکنہ شکایت کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔ پتہ یہ چلا کہ جو لوگ نیند کے لیے بستر میں جانے سے کچھ دیر پہلے تک خود کو اپنے کمپیوٹر یا اسمارٹ فون کے ساتھ مصروف رکھتے ہیں، انہیں ایسا نہ کرنے والے افراد کے مقابلے میں واضح طور پر زیادہ بے خوابی یا کم خوابی کا سامنا رہتا ہے۔ناروے کے ان محققین کے مطابق اس کے برعکس دن کے اختتام پر اور سونے کے لیے بستر میں جانے سے کچھ پہلے تک ٹیلی وڑن دیکھنے یا موسیقی سننے سے نیند پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔