حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،سردارقمرالزمان خان

منگل 9 دسمبر 2014 16:23

باغ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)آزاد حکومت کے وزیرصحت سردارقمرالزمان خان نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی تعمیر کا کام جلد ہو گا اور ہسپتال میں مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اورڈاکٹروں اوردیگر طبعی عملہ کو رہائش کے لیے ہاسٹل تعمیرہو رہا ہے تاہم نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر سے ان کی رہائش کا مسئلہ حل ہو گیا ہے جس کے باعث وہ زیادہ لگن اور مستعدی سے اپنے فرائض منصبی ادا کرینگے ان خیالات کاا ظہارانہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں نرسنگ ہاسٹل کے افتتا ح اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈیٹ ڈاکٹر محمد لطیف مغل،ایکسین تعمیرات عامہ،اوردیگرمحکمہ جات کے ضلعی سربران بھی موجود تھے وزیرصحت سردارقمرالزماں خان نے کہا کہ ڈسڑکٹ ہسپتال کا کا م جلد مکمل کیا جائے گااور ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاج معالجہ کی تمام تر سہولیات پہنچے جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کے سٹاف کی رہائش جن میں ڈاکٹرو ں کی رہائش اور دیگر طبی عملہ کیلے ہاسٹل کی تعمیر کا کام بھی شروع ہے تاہم نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر ضروری تھی چونکے نرسنگ سٹاف کو رہائش کی سہولیات میسر ہوتی ہے تو وہ زیادہ لگن اور جذبے سے اپنے فرائض منصبی دے سکیں گی ۔